واٹس ایپ میسج ری ایکشن


واٹس ایپ اب میسجز  کے ری ایکشن پر کام کررہی ہے۔

میٹا کی ملکیت والی میسجنگ ایپ واٹس ایپ میسج ری ایکشن نوٹیفیکیشن پر کام کر رہی ہے، ویب بیٹا انفو، جو کے واٹس ایپ کی ہر آنے والی اپ ڈیٹ پر گہری نظر رکھتی ہے نے کہا ہے۔

 

ویب بیٹا انفو نے کہا کہ آپشن کو نئی اپ ڈیٹ — 2.21.24.8 — میں متعارف کرایا گیا ہے جسے واٹس ایپ نے گوگل پلے بیٹا پروگرام میں جمع کرایا ہے۔

ری ایکشن نوٹیفکیشن کے ذریعے صارفین کو الرٹ موصول ہو سکے گا جب کوئی ان کے میسج پر ردعمل ظاہر کرے گا۔

اس اسکرین شاٹ میں، یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ جب آپشن دستیاب ہوتا ہے، تو صارفین اپنی چیٹ اور گروپ چیٹس کے لیے بھی ردعمل کی اطلاعات کا انتظام کر سکتے ہیں۔

 

ویب بیٹا انفو نے مزید کہا، "بدقسمتی سے، اس نئی اپ ڈیٹ کو کب ریلیز کیا جائے گا،اس کی کوئی حتمی تاریخ معلوم نہیں ہے لیکن اس فیچر کے بارے میں خبر آنے پر ہم آپ کو مطلع کریں گے۔"




Post a Comment

0 Comments