تحریر:-رحیم حیدر
20
فروری، 2021
واٹس
ایپ اسٹیٹس
میرے ایک بہت اچھے دوست ہیں وہ اور میں ہم دونوں ایک ہی
ادارے میں کام کرتے تھے.اور پوسٹ کے لحاظ سے وہ مجھ سے سینئر تھے،پھر انہوں نے
اپنی نوکری سے استفی دے کر کسی اور پرائیوٹ ادارے میں ایضا منیجر نوکری کر لی.
آج صبح انہوں نے اپنے واٹس ایپ پر ایک اسٹیٹس لگایا تھا،جس
میں ایک اچھی بات لکھی ہوئی تھی میں نے سوچا وہ بات میں آپ سے بھی شئیر کروں.
اُس میں لکھا تھا.
“Tolerance is a
tool of Leadership”
اگر ہم انگلش کی ڈکشنری سے صرف ایک لفظ یعنی ’’ٹالرنس‘‘ کا
مطلب جانین تو اس کا مطلب رواداری،تحمل اور برداشت ہے.
یعنی آپ اس کو ایک لفظ کہیں،یا پھر ایک جملہ کہیں، مگر یہ
ایک لفظ اپنے اندر تین طرح کے معنی کو چھپائےہوئے ہے.
اگر ہم اپنی روزمرہ زندگی کا حساب لگائیں تو ہماری زندگی
میں ان تین الفاظوں کو بہت ہی زیادہ اہمیت حاصل ہے.
انسانی زندگی دو حصوں پر مشتمل ہے.
1. ذاتی زندگی.
2. پروفیشنل زندگی.
ذاتی زندگی میں،
مثال کے طور اگر آپ گھر کے بڑے ہیں تو بھی آپ کو
رواداری،تحمل اور برداشت سے رہنا ہے۔گھر کے ہر فرد کی بات کو تحمل اور برداشت سے
سننا ہے،گھر میں سے کسی فرد سے اگر کوئی غلطی ہوجائے تو اس کومعاف کرنا ہے۔ اور
گھر میں رواداری قائم رکھنی ہے.
پروفیشنل زندگی میں،
اگر آپ کسی ادارے میں ملازم ہیں،یا پھر آپ کسی اچھی پوسٹ
پر ہیں،اور آپ کے نیچے کام کرنے والا سٹاف ہے اور آپ کی قیادت مں وہ لوگ کام
کررہے ہیں.تو پھر اپنی ملازمت اور اپنی قیادت کامیاب کرنے لیے،آپ کو ان تین
الفاظوں کو مد نظر رکھ کر کامیابی حاصل کرنی ہے.
کیونکہ پروفیشنل زندگی ہو یا ذاتی زندگی آپ کو ہر صورت ان
تین الفاطوں جن کا میں نے اوپر ذکر کیا،عمل پیرا ہونا بہت ضروری ہے،ورنہ ان کے بنا
آپ کامیابی حاصل نہیں کر سکتے.
لیکن.....
سوال یہ ہے کہ جس کے ساتھ آپ رواداری،تحمل اور برداشت کی
پالیسی قائم رکھے ہوئے ہیں،سامنے والا بھی آپ کے اس جذبے کی قدر کرنے والا ہونا
چاہیے.بصورت دیگر رواداری،تحمل برداشت اور وہاں ہی دم توڑ دے گی.
مگر اس کے باوجود آج کے ترقیافتہ دور میں لوگ ان تین لفظوں
کو پس و پشت ڈال کر کسی شارٹ کٹ کا سہارا لے کر پھر بھی کامیابی کی زندگی بسر کررہے
ہیں.
مگر کیسے....؟؟؟؟؟
برائے میں اپنی رائے کا اظہارضرور کریں شکریہ...


0 Comments