لکھاریوں کی اقسام

 تحریر:-حسنین کاظمی

21 مارچ 2021

لکھاریوں کی اقسام

میری یہ تحریر اقسام کی سیریل پر مشتمل دوسری تحریر ہے۔پہلی تحریر میں تحریر کو پڑھنے والوں کی اقسام بیان کی گئی تھیں جبکہ اس میں تحریر لکھنے والوں کی اقسام کو زیر بحث لایا جائے گا۔ اس تحریر کو کو  لکھنے سے پہلے تمام لکھاریوں سے پیشگی معذرت کیونکہ ہوسکتا ہے یہ بعض لوگوں کو بری لگے ۔

                      خوشامدی لکھاری

اس قسم کے لکھاری حکومت کی تعریف میں کچھ نہ کچھ لکھتے رہتے ہیں انکی تحریریں پڑھ کر یوں محسوس ہوتا ہے جیسے حکومت کی کارکردگی بہت اچھی ہے لیکن حقیقت میں ایسا ہوتا نظر نہیں آتا۔

علاقے میں جب بھی کوئی نیا افسر آتا ہے تو یہ مٹھائی کا ڈبہ لے کر حاضر ہوجاتے ہیں تاکہ انکی سلام علیک افسروں کے ساتھ قائم ہوجائے۔

                  مشکل و پیچیدہ لکھاری

اس قسم کے لکھاریوں کی تحریریں مشکل الفاظ پر مشتمل ہوتی ہیں۔اپنے جملوں میں اردو ادب کے انتہائی مشکل الفاظ استعمال کرکے اپنے آپکو افلاطون اور علامہ اقبال ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔انکی تحریریں پڑھ کر یوں محسوس ہوتا ہے جیسے یہ مشکل الفاظ استعمال کرکے قارئین کی ویکیبلری کا امتحان لے رہے ہوں۔ 

                            لبرل لکھاری

اس قسم کے لکھاری سیکولر اور لبرل سوچ کے حامی ہوتے ہیں ۔سوشل میڈیا میں انکو جہاں کہیں مذہبی پوسٹ نظر آتی ہے تو وہاں کمنٹ کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔جس نے وہ پوسٹ کی ہوتی ہے اس کو آڑے ہاتھوں لیتے ہیں۔

انکی نظر میں مذہب سے چمٹے رہنا ایک فرسودہ سوچ ہے ۔انکی نشانی یہ ہوتی ہے کہ یہ خلافت کے نظام کے بجائے ہمیشہ مغربی تہذیب کی خوبیاں بیان کرتے نظر آئیں گے۔

                    کاپی پیسٹ لکھاری

آج کل اس طرح کے لکھاریوں کی بہتات ہوگئی ہے جو خود تو کوئی تحریر نہیں لکھ سکتے لیکن اچھے لکھاریوں جتنی شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں لہٰذا انٹرنیٹ کی کسی نہ کسی سائیٹ سے مواد کاپی کر کے لے آتے ہیں اور پھر سوشل میڈیا پر پیسٹ کر دیتے ہیں اور لوگوں کے کمینٹس کا اس انداز سے جواب دے رہے ہوتے ہیں جیسے یہ تحریر انھوں نے خود لکھی ہو۔ انکی نشانی یہ ہے کہ انکی تحریریں اکثر بہت لمبی ہوتی ہیں۔

                        ہردلعزیز لکھاری

اس قسم کے لکھاریوں کے پاس یہ فن ہوتا ہے کہ یہ ہو انسان کی فطری خواہش کے مطابق لکھتے ہیں اسی لیے سب انھیں پسند کرتے ہیں ۔انکی تحریریں حکمت سے بھرپور اور انتہائی آسان الفاظ میں بیان کی گئی ہوتی ہیں۔یہ کبھی کاپی پیسٹ نہیں کرتے اور معاشرے کے عام مسائل اچھے اور مثبت انداز میں اجاگر کرتے ہیں۔

اگر آپ کو میرا آرٹیکل اچھا لگا ہے تو پلیز اس آرٹیکل کو اپنے دوستوں میں شئیر کریں.اور اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہمارا آنے والا ہر نیا آرٹیکل کا نوٹیفیکشن آپ کو ملے،تو آپ ہمیں ای میل سبکرائب بھی کر سکتے ہیں.شکریہ

--------------------------------------------------------------------

English Translate

Written by Hasnain Kazmi

March 21, 2021

Types of Writers 🖉

This is my second post consisting of a series of types. The first post describes the types of people who read the article, while the types of people who write the article will be discussed. I apologize in advance to all the writers before writing this article because it may offend some people.

Flattery writer🖉

This type of writer keeps writing something in praise of the government. Reading his writings, it seems as if the performance of the government is very good but in reality it does not seem to be happening.

Whenever a new officer comes to the area, they come with a box of sweets so that their greetings can be established with the officers.

Difficult and complex writer🖉

The writings of such writers consist of difficult words. They try to prove themselves as Plato and Allama Iqbal by using very difficult words of Urdu literature in their sentences. Reading their writings, it feels as if these difficult words are used. Testing readers' vulnerability.

Liberal writer🖉

This type of writer is a supporter of secular and liberal thinking. Wherever he sees a religious post on social media, he considers it his duty to comment. He takes whatever post he has posted with open arms.

In their eyes, clinging to religion is an outdated idea. Their sign is that they will always be seen describing the virtues of Western civilization instead of the Khilafah system.

Copy paste writer🖉

Nowadays, there are a lot of writers who can't write any article themselves but want to get as much fame as good writers, so they copy the content from some internet site and then paste it on social media. Are responding to people's comments as if they had written the article themselves. Their sign is that their writings are often very long.

Dear Writer🖉

This type of writer has the art of writing according to human instinct, that is why everyone likes him. His writing is full of wisdom and very simple words. It is never a copy-paste. Do and highlight the general problems of the society in a good and positive way.

If you like my article, please share this article with your friends. And if you want to be notified of each of our new articles, you can also subscribe to us by email. Thanks



 


Post a Comment

2 Comments