پنجاب
میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا امکان
ریز_آف_لائٹس، تعلیم لاہور : پنجاب حکومت صوبے میں گرمی کا پارہ گرنے کے باعث موسم سرما کی تعطیلات
میں مزید ایک ہفتے توسیع پر غور کر رہی ہے۔
ذرائع
کے مطابق، سرد موسم کے پیش نظر والدین کے مطالبے پر سکولوں کی موسم سرما کی تعطیلات
میں مزید ایک ہفتہ (9 سے 15 جنوری) تک توسیع کا امکان ہے۔
واضح
رہے کہ پنجاب کی صوبائی حکومت نے سموگ کے باعث لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر پہلے ہی
موسم سرما کی تعطیلات میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی ہے۔
محکمہ
سپیشلائزڈ ہیلتھ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے میڈیکل اور
نرسنگ کالجز میں موسم سرما کی تعطیلات میں 8 جنوری تک توسیع کر دی گئی ہے۔
قبل
ازیں چھٹیاں 2 جنوری کو ختم ہونے والی تھیں۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ روٹیشن
پر کام کرنے والے کلینیکل طلباء ہسپتالوں میں اپنی ڈیوٹی جاری رکھیں گے۔
اس
سے قبل 27 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) نے سموگ کے بڑھتے ہوئے خطرے کے
درمیان موسم سرما کی تعطیلات میں مزید ایک ہفتہ توسیع کرنے کا حکم دیا تھا۔ سموگ
کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران لاہور ہائی کورٹ نے یہ
احکامات جاری کیے تھے۔


1 Comments
👍
ReplyDelete