عین شاہ
سوشل میڈیا کی ایک ایپ اوپن کی تو دیکھا گزشتہ دنوں بیٹیوں کا عالمی دن منایا گیا ایک والد جو کے ایک ایکٹر ہیں نے اپنی بیٹیوں کے لیے اسپیشلی کھانا بنایا۔۔۔
تو مجھے میرے ابا
یاد آگئے
ایسا ہوتا
ہے نا کہ اپنے سے جڑے لوگوں کی پسند نا پسند آپکو یاد رہ جاتی ہے۔۔۔
دل بڑا اداس سا ہو
گیا۔۔۔
زندگی اتنی مصروف
ترین ہو گئ ہے کہ سمجھ نہیں آتا وقت بھاگ رہا ہے یا ہم ۔۔۔؟
جب ہم چھوٹے ہوتے
تھے چھوٹی کلاسز میں کیا ہوتا تھا کہ والد پر مضمون لکھیں۔۔
تو بڑا مشکل لگتا
تھا
لگتا تھا ابا تو بس
پھینٹی لگاتے ہیں اب بھلا یہ لکھیں ۔۔۔
ہنستے تھے۔۔
اور آج جب پیچھے مڑ
کہ دیکھتے ہیں تو یادوں کہ سوا کچھ نہیں۔
نہیں۔۔۔
بلکہ وہی
پھینٹی والی حسین یادوں کے سوا کچھ بھی نہیں پاس۔۔۔
ہم اکثر ابا سے
پوچھا کرتے تھے ابو میں آپ کی اچھی بیٹی ہوں۔۔۔
ابا کبھی جواب نہیں
دیا کرتے تھے۔۔
مسکرا کر
عینک کے پیچھے سے دیکھا کرتے تھے ہمیشہ۔۔
اور میں کہا کرتی
تھی امی ابو تو ہم سے پیار ہی نہیں کرتے۔۔۔
اور امی بھی ہنستیں
تھیں۔۔
اور ہم دن بھر منہ
بناے پھرتے تھے۔۔۔
اور بات بھول جانے
پر
ابا ایک دن اچانک
بلایا کرتے اور ہم اندر سے ڈر جاتے بس آج شامت آ گی۔۔
کچھ کیا ہوگا اب کیا
کر دیا ہم نے ۔۔۔۔
اور جب حاضر
ہوتے ابا کہ دربار میں۔۔۔
ابا پوچھتے کیا
پڑھا سکول میں آج ہم طوطے کی طرح چل پڑتے آنکھیں بند کر کہ فر فر بولنے۔۔۔
اور ایک دم سے ابا
گلے لگاتے پیار کرتے کہتے یہ تو میرا پیارا بیٹا ہے۔۔۔
ہم تو بیٹیاں تھیں
نا۔۔۔
پر ابا ہمیشہ کہا
کرتے تھے یہ تو میرا پیارا بیٹا ہے۔۔
تب تو دل
دل نادان کسی حال
میں بھی راضی نا ہوتا تھا۔
ابا ہوتے تو آج بھی
ایک بار ضرور پوچھتی ابو کیسی ہوں میں،
اور ہمشہ کی طرح وہ
مسکراتے۔۔۔
بیٹیاں تو رحمت
ہوتی ہیں نا۔
اللہ تعالیٰ نے
اپنے پاک کلام قرآن پاک میں فرمایا۔۔
آسمانوں اور
زمین کی سلطنت وبادشاہت۔۔
صرف اللہ ہی
کے لئے ہے۔
وہ جو چاہے پیدا
کرتا ہے ۔
جس کو چاہتا
ہے بیٹیاں دیتا ہے۔
اور جسے چاہتا ہے
بیٹے دیتا ہے۔ اور جس کو چاہتا ہے بے اولاد کردیتا ہے۔
اس کے ہاں نہ لڑکا
پیدا ہوتا ہے اور نہ لڑکی پیدا ہوتی ہے۔
اکثر لوگوں کو
بیٹوں کی خواہش کرتے دیکھا ہوگا آپنے۔
اکثر لوگ بے
اولاد رہ جاتے ہیں اولاد جیسی نعمت سے محروم ۔۔
یہ جو بیٹوں
کی خواہش کرتے ہیں ایک بار یہ دیکھ لیں اولاد کی نعمت سے محروم لوگ کیا چاہتے ہیں
بیٹی ہو یا بیٹا بس
اللہ پاک صاحب اولاد کر دیں۔۔
یہ سب کچھ اللہ
تعالیٰ کی حکمت اور مصلحت پر مبنی ہے۔
جس کے لئے
جو مناسب سمجھتا ہے وہ اس کو عطا فرمادیتا ہے۔
(سورہ
الشوریٰ ۴۹ ۔ ۵۰)
لڑکیاں اور لڑکے
دونوں اللہ کی نعمت ہیں۔
لڑکے اور
لڑکیوں دونوں کی ضرورت ہے۔
عورتیں مرد کی
محتاج ہیں، اور مرد عورتوں کے محتاج ہے۔
اللہ تعالیٰ
نے اپنی حکمت بالغہ سے دنیا میں ایسا نظام قائم کیا ہے۔۔
کہ جس میں
دونوں کی ضرورت ہے اور دونوں ایک دوسرے کے محتاج ہیں۔
کافروں کہ حوالے سے
اللہ پاک نے قرآن پاک میں فرمایا کہ ۔
(ان میں سے
جب کسی کو لڑکی ہونے کی خبر دی جائے تو اس کا چہرہ سیاہ ہوجاتا ہے اور دل ہی دل
میں گھٹنے لگتا ہے۔۔
خوب سن لو
کہ وہ (کفار مکہ) بہت برا فیصلہ کرتے ہیں)۔ (سورۂ النحل ۵۸۔۵۹)
ہمیں بیٹی
کے پیدا ہونے پر بھی یقیناًخوشی ومسرت کا اظہار کرنا چاہئے۔ میرے ابا کہا کرتے تھے
بیٹیاں رحمت ہوتی ہیں۔
جس نے بیٹی کی
پیدایش پر خوشی کا اظہار کیا اچھی پرورش کی جنت میں وہ حضور پاک کہ ساتھ ہوگا۔۔
حضرت ابو سعید خدری
ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص کی
تین بیٹیاں یا تین بہنیں ہوں، یا دو بیٹیاں یا دو بہنیں ہوں، اور وہ ان کے ساتھ
بہت اچھے طریقے سے زندگی گزارے (یعنی ان کے جو حقوق شریعت نے مقرر فرمائے ہیں وہ
ادا کرے، ان کے ساتھ احسان اور سلوک کا معاملہ کرے، ان کے ساتھ اچھا برتاؤ کرے)
اور ان کے حقوق کی ادائیگی کے سلسلہ میں اللہ تعالیٰ سے ڈرتا رہے تو اللہ تعالیٰ
اس کی بدولت اس کو جنت میں داخل فرمائیں گے۔ (ترمذی ۔ باب ما جاء فی النفقہ علی
البنات)
بیٹیوں بہنوں کہ
حقوق ایک بہت تفصیلی موضوع ہے۔۔
کسی روز اسکے ساتھ
آپکی خدمت ضرور حاضر ہونگی۔۔
میں اور کیا کیا
لکھوں۔۔۔
۔۔یہ کہ
ایک بار کہ ابا لوٹ
آیں۔۔۔
اکثر آپ نے اسطرح
کی کوی تحریر کہیں نا کہیں ضرور پڑھی ہوگی
کہ والدین کی زندگی
میں قدر کر لیجیے
وقت جانے پر لوٹتا
نہیں۔۔۔
یہ حقیقت ہے۔۔۔
سمیٹ لیجیے والدین
کے ساتھ گزارے ہوئے حسین وقت کو وہ ڈانٹ وہ پیار روک ٹوک۔۔۔
بڑی ہی مزیدار
چیزیں ہیں۔۔۔
کبھی محسوس کر کہ
دیکھیے۔۔۔


4 Comments
Blkul sahi kha lakn ya wahi log samj skty hn jin ky walid is watk un k sath ni hn😥😥😢
ReplyDelete👍👍
ReplyDeleteMery Baba ny kbi bety Ur beti me farq ni Kia. .. mery Baba jittna piyr mery Bhai sy krty us sy ziada hum betiyo sy krty hn .. Alhumdulilah
ReplyDeleteواہ بھائی ھماری گڑصیا تو لکھاری بن گئی ماشاءاللہ
ReplyDelete