صحافی صدف نعیم کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی۔
#ریز_آف_لائٹس ، لاہور: خاتون صحافی صدف نعیم کی نماز جنازہ پیر کی صبح
لاہور کے علاقے اچھرہ میں ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ میں مقامی صحافیوں، مقتول صحافی کے اہل خانہ اور
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری، میاں اسلم اقبال اور عمر
سرفراز چیمہ سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
بعد ازاں مقتول صحافی کو میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک
کر دیا گیا۔
صدف نعیم اتوار کی شام سادھوکے کے قریب پی ٹی آئی لانگ مارچ
کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے کنٹینر کے نیچے
گرنے سے جاں بحق ہوگئیں۔

0 Comments